0
Friday 28 May 2021 19:06

کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، وزیر صحت

کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، وزیر صحت
اسلام ٹائمز۔ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 57 افراد کے نمونوں پر سیرولوجیکل تحقیق کی گئی ہے جن میں سے کراچی میں 71 فیصد کیسز کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے رپورٹ ہوئے اور 20 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ تر کیسز 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں تاکہ بچوں سے ان کو وائرس نہ لگے۔
خبر کا کوڈ : 935003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش