0
Friday 28 May 2021 19:36
جمعہ المبارک کو یوم یکجتہی فلسطین و کشمیر کے عنوان سے منایا گیا

فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے مسائل ہیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے مسائل ہیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں جمعة المبارک کو مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے عنوان سے منایا گیا۔ جامعہ نعیمیہ اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، خطبائے عظام اور آئمہ مساجد نے فلسطین، کشمیر اور عالم اسلام کے مختلف ممالک میں ہونیوالے ظلم و سفاکیت سے عوام الناس کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کی اپیل پر جامعہ نعیمیہ سے منسلک ملک بھر کے سات سو سے زائد مدارس اور مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران خطباء نے عالمی برادری خصوصاً اُمت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر سلگتے مسائل پر باہمی اتفاق و اتحاد سے ان کا پُرامن حل نکانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ دنیا میں امن کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے۔

علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ فلسطین و کشمیر کو حل کیا جائے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے مسائل ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں بہنے والا خون بند ہو، عالمی دنیا اس طرف توجہ کرے۔ کشمیر اور فلسطین کا معاملہ حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ فلسطین پر دنیا کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیری بھائیوں کا بھی ایسا ہی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں سے ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے، فلسطین کے ساتھ ہونے والے ظلم پر ہر شخص پکار رہا ہے، مظلوم کشمیری، فلسطینی ایمان کی طاقت سے جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 935005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش