0
Friday 28 May 2021 20:09

سندھ میں کورونا کے 1252 نئے کیسز، 15 مریض انتقال کرگئے

سندھ میں کورونا کے 1252 نئے کیسز، 15 مریض انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15440 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 1252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5003 ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مزید 572 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 285975 ہوچکی ہے، اب تک 4061903 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 315393 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 24415 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 23402 گھروں میں، 22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 991 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 937 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 1252 نئے کیسز میں سے 780 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 326، ضلع جنوبی 195، ضلع وسطی 114، کورنگی 54، ضلع غربی 48 اور ملیر میں سے 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 99، سکھر 53، بدین 38، سجاول 27، دادو 21، جامشورو 19، نوشہرو فیروز 17، شہید بےنظیر آباد 16، گھوٹکی، لاڑکانہ، میرپورخاص اور خیرپور 15۔ 15، کشمور 12، ٹنڈو الہیار اور تھرپارکر 10۔ 10، سانگھڑ 9، عمر کوٹ 8، جیکب آباد 2، قمبر اور شکارپور سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 935009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش