QR CodeQR Code

کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

28 May 2021 20:29

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران مطلع گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر میں جنوب مغربی اور مغربی دوسمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، کل بھی موسم جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (ہفتہ) صبح و شام کے وقت موسم جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے جب کہ شہر میں بارش کا کوئی فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، شام کے وقت فضاؤں میں بادل بنے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران مطلع گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر میں جنوب مغربی اور مغربی دوسمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 935013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935013/کراچی-میں-بارش-کا-فی-الحال-کوئی-امکان-نہیں-محکمہ-موسمیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org