QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر اظہار تشویش

28 May 2021 22:27

اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ دیگر وعدوں کی طرح پی ٹی آئی کا بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک طرف معمول کی زندگی معطل اور دوسری جانب لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے بجلی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا پابند بنائے۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کراچی سمیت بڑے شہروں میں پینے کے پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے، بجلی کی پیداوار بڑھانے، لائن لاسز اور کرپشن ختم کرنے کی بجائے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا کہاں کا انصاف ہے۔ صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں، موجودہ حکومت روزگار و گھروں کے ساتھ بجلی بحران کے خاتمے کا بھی وعدہ کیا، مگر دیگر وعدوں کی طرح پی ٹی آئی کا بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 935024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935024/جماعت-اسلامی-کا-سندھ-بھر-میں-بجلی-کی-بدترین-لوڈشیڈنگ-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org