0
Saturday 29 May 2021 00:16

ڈی آئی خان میں بچے سے زیادتی, وزیراعلیٰ کا واقعے کا نوٹس

ڈی آئی خان میں بچے سے زیادتی, وزیراعلیٰ کا واقعے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے، تاہم ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 935040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش