0
Saturday 29 May 2021 00:44

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام 30 مئی کو ہونے والے لبیک القدس ملین مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جمعہ کے روز صوبے میں بھر خصوصی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔ تمام چھوٹی بڑی مساجد میں  مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی اور آئمہ اور خطباء کے نام امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خصوصی خط پہنچایا گیا۔ مساجد کے سامنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے کیمپ لگائے گئے، جن میں لوگوں نے دل کھول کر حصہ لیا اور فلسطینی بھائیوں کے لئے عطیات جمع کرائے گئے۔ اس کے علاوہ لبیک القدس ملین مارچ کے لئے تشہیری کیمپس بھی لگائے گئے اور لوگوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے رہنماء سید جماعت علی شاہ نے پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کی عید ملن پارٹی میں شرکت کی اور تمام مذاہب کے رہنماؤں کو اپنی کمیونٹی کے ساتھ لبیک القدس ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی، جسے شرکاء نے قبول کیا اور اس میں شرکت کی حامی بھری۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو 30 مئی کو جی ٹی روڈ چغلپورہ پر ہونے والے لبیک القدس ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ القدس ملین مارچ کا مقصد فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 935047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش