QR CodeQR Code

مردان میں‌ پولیس موبائل پر فائرنگ، 1 اہلکار جاں بحق، راہگیر بچی سمیت تین زخمی

29 May 2021 01:44

پولیس نے حملہ آور کی لاش کو بھی قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کر کے حملہ آور اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے  ایک اہلکار جاں بحق جبکہ راہ گیر بچی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں گشت کے دوران نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچی زخمی ہوئی۔ موبائل میں موجود دیگر اہلکاروں نے  جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقام کو سیل کر کے شواہد بھی اکھٹے کیے۔

فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ایک اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹرز نے دیگر زخمی ہونے والے دو اہلکاروں اور بچی کو اسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اہلکاروں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی لاش کو بھی قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کر کے حملہ آور اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 935054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935054/مردان-میں-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-1-اہلکار-جاں-بحق-راہگیر-بچی-سمیت-تین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org