0
Saturday 29 May 2021 10:23

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، فواد چوہدری

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیرقیادت حکومت کی پالیسی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ تمام فیصلوں کی انچارج ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا حکومت کے تحت آزادی اظہار اور پریس کا دفاع کیا اور ملک میں صحافیوں کے خلاف تشدد میں اضافے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو رد کر دیا۔ پروگرام کے میزبان اسٹیفن نے فرزانہ شیخ کا حوالہ دیا جو برطانیہ میں تھنک ٹینک میں بطور تجزیہ کار ہیں۔میزبان نے فرازنہ شیخ کے اس بیان پر فواد چوہدری سے تبصرہ کرنے کا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس حکومت (پی ٹی آئی) کی نمایاں بات کیا ہے کہ وہ فوج سے آزادانہ پالیسی چلاتی ہے، سابقہ حکومتیں بحث کیا کرتی تھیں لیکن عمران خان کے معاملے میں ایسا لگتا ہے کہ جس طرح کہا گیا وہ اسی طرح کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بعض بھارتی متاثرہ تھنک ٹینک کا تصور ہو سکتا ہے، پاکستان میں ایسا تاثر نہیں ہے اور آزاد لوگوں میں یہ خیال نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزرائے اعظم میں سے ایک ہیں، انہیں 20 کروڑ سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، وہ فیصلے کرتے ہیں، کابینہ فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور ہاں، ہمارے نام نہاد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں وہ پاکستان کے نظام کا اہم حصہ، ان کا احترام کرتے ہیں لیکن فیصلہ سازی وزیر اعظم اور کابینہ پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 935111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش