0
Saturday 29 May 2021 20:48

دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد قابو میں، مزید 2380 مریض شفایاب

دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد قابو میں، مزید 2380 مریض شفایاب
اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے متاثرین ایک ہزار سے بھی کم یعنی 956 کی تصدیق ہوئی ہے اور 2380 مریضوں کو اس بیماری سے شفایابی ملی ہے جبکہ اس دوران 122 مزید مریضوں کی موت ہوگئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد نئے متاثرین سے ڈھائی گنا زیادہ درج ہوئی ہے۔ دہلی میں نئے مریضوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1546 گھٹ کر 13035 ہوگئی۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 956 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھکر 1424646 ہوگئی ہے، جبکہ 2380 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 1387538 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 122 مریضوں کے فوت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 24073 ہوگئی۔ دہلی میں اموات کی شرح محض 1.69 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہلی میں 80473 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اور ہر 10 لاکھ آبادی میں ٹیسٹ کا اوسط 1008505 ہے۔ دریں اثناء دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد کم ہوکر 20805 ہوگئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 935115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش