0
Saturday 29 May 2021 11:09

راہل گاندھی نے بھارتی عوام کی بے عزتی کی ہے، بی جے پی

راہل گاندھی نے بھارتی عوام کی بے عزتی کی ہے، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے کورونا کے سلسلے میں نریندر مودی پر عائد کئے گئے الزامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے ملک اور عوام کی بے عزتی کی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مودی ملکی عوام کے ساتھ مل کر کووڈ کا سامنا کر رہے ہیں، تو اسی وقت سے راہل گاندھی اس کوشش کو ’ڈرامہ‘ لفظ کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اور عوام کی بے حرمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’ڈرامہ‘ جیسے الفاظ راہل گاندھی کے لئے استعمال نہیں کریں گے کیونکہ ان کا ڈرامہ عوام نے کب کا بند کر دیا ہے۔

پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ پہلے تو کانگریس کو ویکسین پر بھروسہ نہیں تھا، کانگریس نے ویکسین کے حوالے سے اندیشے ظاہر کیے تھے، یہاں تک کہ کانگریس کے ایک لیڈر نے اسے ’مودی ویکسین‘ کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ 2024ء تک ہر کسی کو ویکسین لگے گی، ہم کہتے ہیں کہ رواں برس کے آخر تک ہر کسی کو ٹیکہ لگ جائے گا۔ پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ راہل گاندھی کو ویکسین کی فکر ہے تو پہلے اپنی پارٹی کے اقتدار والی ریاستوں پر توجہ دیں۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے کورونا کی دوسری لہر کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وبا کو سمجھے بغیر ہی مودی نے اس پر جیت کا اعلان کر دیا تھا، جس کے سبب ملک کے لاکھوں افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 935116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش