0
Saturday 29 May 2021 14:08

جماعت اسلامی 31 مئی کو یوم فلسطین فنڈ منائے گی

جماعت اسلامی 31 مئی کو یوم فلسطین فنڈ منائے گی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام 31 مئی کو مظلوم فلسطینیوں کی مالی مدد کیلئے ’’یوم  فلسلطین فنڈ‘‘ منایا جائے گا۔ فلسطین پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد کے مسلمان بہن، بھائیوں کی خوراک، ادویات اور ان کے تباہ حال گھروں کی تعمیر نوء کیلئے اہل لاہور دل کھول کر عطیات دیں۔ 31 مئی بروز سوموار کو پورا دن جماعت اسلامی کے کارکنان شہر بھر میں اہم چوکوں، چوراہوں اور مارکیٹوں میں جھولی پھیلاؤ مہم کے تحت فنڈ اکھٹا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وحدت روڈ پر امداد فلسطین کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ورکرز کے ہمراہ جھولی پھیلا کر فنڈ اکھٹا کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر ساجد انور، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز سالک، معروف صحافی میاں اشفاق انجم، انجینئر طلحہ عزیز سمیت اہل علاقہ بھی موجود تھے۔
 
اس موقع پر امیر لاہور نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے بعد  ہزاروں مسلمان کے گھر تباہ ہو چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین زخمی علاج معالجہ اور خوراک کی سہولیات سے محروم مدد کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں تباہی کے بعد سب سے پہلے جماعت اسلامی کی رفاہی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے ریلیف آپریشن شروع کیا جو ابھی تک جاری ہے اور اس آپریشن میں ہزاروں خاندانوں تک خشک راشن، ادویات اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے جمع ہونیوالی امداد فلسطینی سفیر کے ذریعے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں تک پہنچائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 935167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش