0
Saturday 29 May 2021 14:23

سی ٹی ڈی نے لاہور سے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے

سی ٹی ڈی نے لاہور سے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے
اسلام ٹائمز۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ سی ٹی  ڈی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے تینوں دہشتگرد سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 935169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش