0
Saturday 29 May 2021 14:57

پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری

پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد بضعت رسول چک نمبر 376 گ ب جڑانوالہ میں موذن اور نمازی جبکہ بہاولنگر میں موذن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعات کو ملک میں بدامنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے مساجد میں نمازیوں کے قتل کی صورتحال پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس آج بروز ہفتہ لاہور میں طلب کر لیا ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ خارجی تکفیری دہشت گرد عناصر 1990ء کی دہائی کا دور واپس لانے کیلئے سوشل میڈیا پر مکتب اہل بیت ؑکے پیروکاروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسلام آباد سے ایک فسادی ناصبی خارجی مولوی کی اشتعال انگیز ویڈیو کا ابھی تک نوٹس نہیں لیا گیا، قانون نافذ کرنیوالے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کی امن پسندی کو ہماری بزدلی نہ سمجھا جائے، ہم بھی جواب دینے کی قوت رکھتے ہیں مگر وطن کی سلامتی عزیز ہے، اس لئے خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نوٹس لیں اور ان کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 935172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش