0
Saturday 29 May 2021 19:39

لاک ڈاؤن، اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ

لاک ڈاؤن، اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، منڈیوں کی بندش سے اجناس کے بحران کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ میں مزید سختی کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سمیت اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ حکومتِ سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ جمعہ کے روز ہول سیل اجناس مارکیٹ پر بھی کر دیا ہے، منڈیوں کے بند ہونے سے صوبے میں اجناس کی سپلائی بھی متاثر ہوگی۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے کل اجناس منڈی بند رکھنے کا حکم دیا ہے، اس سے پہلے کبھی لاک ڈاؤن میں بھی اجناس منڈی کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا تھا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ جوڑیا بازار سے ملک بھر کو اجناس اور کوکنگ آئل سپلائی کیا جاتا ہے، جمعہ کی مکمل بندش، ہفتے کو ہاف ڈے اور اتوار کو چھٹی کے باعث شہر میں اجناس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقات 8 سے کم کرکے 6 بجے کرنے سے پہلے ہی ہول سیل کا کاروبار مشکلات کا شکار ہے، اس اقدام سے پونے تین کروڑ آبادی کے شہر کراچی میں اجناس کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش