QR CodeQR Code

وڈیروں نے کراچی کو اپنی کالونی بنادیا ہے، فاروق ستار

29 May 2021 20:52

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کا اس وقت ایسا حال ہے جیسا کہ یہ 5 ہزار سال پرانا شہر ہو، بلدیاتی وسائل چھین کر اس شہر کو کھنڈر بنادیا گیا ہے، جلد پریس کانفرنس کرکے سازش کو بے نقاب کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی سے منصوبے کے تحت کاروبار ختم کیا جارہا ہے اور جعلی ڈومیسائل بناکر یہاں نوکریاں دی گئی ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں کراچی کی میڈیا ہاؤس پر حملہ، دہشت گردی اور بغاوت کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما عامر خان، قمر منصور، فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے۔ عینی شاہد انسپکٹر علی رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلاء نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے عدالت کے احاطے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا اس وقت ایسا حال ہے جیسا کہ یہ 5 ہزار سال پرانا شہر ہو، اس شہر کو کھنڈر بنا دیا گیا اور وڈیروں نے اس کو اپنی کالونی بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی وسائل چھین کر اس شہر کو کھنڈر بنادیا گیا ہے، اس سلسلے میں جلد پریس کانفرنس کرکے اس سازش کو بے نقاب کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 935213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935213/وڈیروں-نے-کراچی-کو-اپنی-کالونی-بنادیا-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org