0
Saturday 29 May 2021 21:23

علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات

علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں وفد نے  سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد میں شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، زین رضوی اور عسکری رضا بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر پی پی رہنما انیس ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 935218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش