0
Saturday 29 May 2021 21:31

علامہ شفقت شیرازی کی ہادی العامری سے ملاقات

علامہ شفقت شیرازی کی ہادی العامری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراقی پارلیمان کے سب سے بڑے اتحاد الفتح کے سربراہ اور معروف مزاحمتی شخصیت ہادی العامری سے خصوصی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے جماعتی سطح پر باہمی روابط اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے دہشت گردی کے خلاف عراقی قوم کی جنگ اور سیاسی نظام کی بحالی و استحکام کے لئے ہادی العامری اور ان کی جماعت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہادی العامری نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے تعاون، قوم کے اتحاد، عزم اور استقامت سے عراق عالمی دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے، عراقی عوام نے قربانیوں کی جو عظیم داستان رقم کی ہے اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مراجع دینیہ کا بابرکت وجود و رہنمائی اور مقدس مقامات کی موجودگی ایسی عظیم نعمتیں ہیں جن کی بدولت عراقی قوم اس بہت بڑی عالمی جنگ میں سرخرو ہوئی ہے، مقامات مقدسہ اور مراجع عظام سے عراقی قوم کو جوش و ولولہ اور معنوی رہنمائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور قیادت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ تعاون مثالی تھا جس کی بدولت عراقی قوم کو فتحیابی حاصل ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 935221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش