QR CodeQR Code

خمیس مشیط و جیزان میں ہونیوالی زمینی کارروائی ایک وسیع مزاحمتی آپریشن کا آغاز ہے، محمد علی الحوثی

29 May 2021 22:11

عرب چینل المیادین کیساتھ گفتگو میں انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ اگر وہ "عظیم درد" جسکے بارے رہبر (سید عبدالملک بدرالدین الحوثی) نے گفتگو کی تھی، وقوع پذیر ہو گیا تو سعودی شاہی رژیم نہ صرف مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ جائیگی بلکہ دیوالیہ بھی ہو جائیگی تاہم اگر جارحیت اور یمن کے سخت ترین محاصرے کا خاتمہ نہ کیا گیا تو جنگبندی بھی وقوع پذیر نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں حجاز کی جنوبی حدود کے اندر واقع خمیس مشیط اور جیزان میں یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے زمینی آپریشن پر روشنی ڈالی ہے۔ عرب چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں محمد علی الحوثی نے تاکید کی کہ خمیس مشیط و جیزان کی مزاحمتی کارروائی، جارح سعودی شاہی رژیم کے خلاف وسیع مزاحمتی آپریشن کا آغاز ہے۔ انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما نے آج صبح انجام پانے والے یمنی ڈرون آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جارح سعودی شاہی رژیم جنگ بندی پر راضی نہیں ہو جاتی، سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائیوں میں ہماری وسیع کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ اس مرتبہ یمن کی جانب سے دیا جانے والا جواب پہلی کارروائیوں سے کہیں سخت ہو گا۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جارح سعودی شاہی رژیم کو "عظیم درد" پر خبردار کرتے ہیں جبکہ موجودہ صورتحال تاحال اس مرحلے میں داخل نہیں ہوئی! انہوں نے کہا کہ اگر وہ عظیم درد جس کے بارے رہبر (سید عبدالملک بدرالدین الحوثی) نے گفتگو کی تھی، وقوع پذیر ہو گیا تو جارح سعودی شاہی رژیم نہ صرف مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ جائے گی بلکہ دیوالیہ بھی ہو جائے گی۔ محمد علی الحوثی نے تاکید کی کہ اگر جارحیت اور یمن کے سخت ترین محاصرے کا خاتمہ نہ کیا گیا تو جنگ بندی بھی وقوع پذیر نہیں ہو گی۔ انہوں نے جیزان اور خمیس مشیط میں یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے زمینی آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں یمنی فورسز کی جانب سے جارح سعودی فورسز کے کئی ایک اڈے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 935226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935226/خمیس-مشیط-جیزان-میں-ہونیوالی-زمینی-کارروائی-ایک-وسیع-مزاحمتی-آپریشن-کا-آغاز-ہے-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org