0
Saturday 29 May 2021 22:56

حماس کے پاس لمبے رینج کے ہزاروں تباہ کن میزائل ہیں، صیہونی میڈیا

حماس کے پاس لمبے رینج کے ہزاروں تباہ کن میزائل ہیں، صیہونی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں تعینات غاصب صیہونی رژیم کے ایک انٹیلیجنس افسر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی کے طول و عرض میں بے شمار میزائل و راکٹ لانچر نصب کر رکھے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق صیہونی انٹیلیجنس افسر نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر صیہونی میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے کئی ایک طریقوں سے میزائل فائر کئے جاتے ہیں جن میں سے ایک "وسیع پیمانے پر فوری راکٹ باری" بھی شامل ہے۔ صیہونی افسر کا کہنا تھا کہ (غاصب) یہودی بستیوں میں خطرے کے الارم بجانے کے لئے صرف 1 ہی راکٹ کافی ہے جبکہ حماس فورسز کا ہدف بھی یہی ہے۔ اس نے کہا کہ صیہونی فوجی تخمینے سے ثابت ہو چکا ہے کہ حماس کے پاس (12 روزہ جنگ میں وسیع راکٹ باری کے بعد) اب بھی لمبے رینج کے ہزاروں تباہ کن میزائل موجود ہیں۔ صیہونی انٹیلیجنس افسر نے اپنی گفتگو کے آخر میں دعوی کیا کہ (غاصب) صیہونی رژیم کے پاس کئی ماہ قبل سے ایک ایسا نظام موجود ہے جو فائر ہونے والے ہر راکٹ کے ابتدائی مقام سے متعلق معلومات کو فی الفور اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر تک پہنچا دیتا ہے جس کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے فورا اس مقام پر بمباری کر دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش