0
Saturday 29 May 2021 23:38

مہنگائی اور بے روزگاری آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد

مہنگائی اور بے روزگاری آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔ تعلیم ہی سے ملک کی تعمیر و ترقی ممکن ہے، لیکن بدقسمتی سے حکومت نے مسلسل تین سالوں میں تعلیمی بجٹ میں کمی ہے، جو قابل مذمت ہے۔ حکومت اس بار پی ایچ اے ڈی سمیت اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو دوبارہ بحال کرے۔ صحت کے بجٹ کو مزید بڑھایا جائے، جبکہ بجلی، گیس کی مسلسل قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کو ختم کیا جائے اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ بجلی و گیس کے ساتھ ساتھ تیل اور خورد و نوش کی قیمتوں کو بھی کم از کم ایک سال کیلئے منجمد کیا جائے۔  تین اور پانچ مرلہ کے گھروں پر ٹیکس کا نفاذ غریب اور میڈل کلاس لوگوں پر ظلم کے مترادف ہے۔

حکومت بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کی بجائے غربیوں کا خون نچوڑنا بند کرے اور چھوٹے گھروں پر ٹیکس کی پالیسی کو فی الفور ختم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے وفاقی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے تین سالہ دورہ حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری نے سفید پوش طبقہ کو زندہ درگور کر دیا۔ ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کا نتیجہ ہے۔ غریب روٹی کے نوالے کو ترس رہے ہیں اور وزیراعظم روزانہ قوم کو لالی پاپ دیتے ہوئے بیانات دے رہے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے اور مشکل وقت سے نکل چکا ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 935251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش