0
Sunday 30 May 2021 00:51

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ مختیار کورونا کا شکار ہونے کے بعد گزشتہ دو مہینوں سے نارتھ ویسٹ جنرل اسپتال پشاور میں زیر علاج تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر عالیہ مختیار نے 1994 میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 68 جبکہ ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش