0
Sunday 30 May 2021 02:30

مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں، جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 935281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش