QR CodeQR Code

سندھ کا پانی سیاسی شخصیات اور چہیتے وڈیروں کو دیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

30 May 2021 06:38

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی کمی سے سندھ میں 17 اور پنجاب میں 22 فیصد کمی ہے، سہیل انور اپنے آقاؤں سے پوچھیں ماضی میں کیوں ڈیمز نہیں بنائے گئے، سندھ کے نالائقِ اعلیٰ کو ڈیمز کی تعمیر پر یقین نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی سیاسی شخصیات اور چہیتے وڈیروں کو دیا جارہا ہے۔ ایک بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سہیل انور سیال گمراہ کن بیانات سے حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا پانی سیاسی شخصیات اور چہیتے وڈیروں کو دیا جارہا ہے، وزیر آبپاشی نے اگر پانی پر صحیح مطالعہ کیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی کمی سے سندھ میں 17 اور پنجاب میں 22 فیصد کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل انور اپنے آقاؤں سے پوچھیں ماضی میں کیوں ڈیمز نہیں بنائے گئے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نالائقِ اعلیٰ کو ڈیمز کی تعمیر پر یقین نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 935298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935298/سندھ-کا-پانی-سیاسی-شخصیات-اور-چہیتے-وڈیروں-کو-دیا-جارہا-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org