0
Sunday 30 May 2021 06:41

اسد عمر نے وہی بات کی جو آصف زرداری اسمبلی فلور پر پہلے ہی کہہ چکے تھے، مرتضیٰ وہاب

اسد عمر نے وہی بات کی جو آصف زرداری اسمبلی فلور پر پہلے ہی کہہ چکے تھے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسد عمر نے 3 سال بعد وہی بات کی جو آصف زرداری اسمبلی فلور پر کہہ چکے تھے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسد عمر کا بیان ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہوتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو یہ بات کہنے میں 3 سال لگے جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو یہ بات پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ وفاق پانی کے معاملے پر سندھ سے زیادتی کررہا ہے، ہم 91ء کے پانی معاہدے پر متفق نہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی پر جو مقدمہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ لڑرہے ہیں وہ حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نہیں لڑ رہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ دو نہیں ایک پاکستان، عمران خان جس طرح بزدار کا پاکستان چاہتے ہیں اسی طرح مراد علی شاہ کا پاکستان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے قول و فعل کے فرق کو ختم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 935299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش