0
Sunday 30 May 2021 07:41

جماعت اسلامی 31 مئی کو سندھ بھر میں ’یوم امداد فلسطین‘ منائے گی

جماعت اسلامی 31 مئی کو سندھ بھر میں ’یوم امداد فلسطین‘ منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق کی اپیل پر پیر 31 مئی کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کراچی تا کشمور ” یوم امداد فلسطین“ دن منایا جائے گا، کارکنان جماعت اسلامی یکجہتی فلسطین مہم کے اس پروگرام میں پورا دن امدادی کیمپ اور شہر کی تمام مارکیٹ و بازاروں میں جاکر جھولی پھیلاؤ مہم میں فلسطین کیلئے عطیات جمع کریں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ انسانیت سے ہمدردی کے ناطے یوم امداد فلسطین میں بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں یا عربوں کا نہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے، اسرائیل نے انبیاء کی سرزمین فلسطین پر زبردستی قبضہ اور درندگی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ حالیہ بمباری و دہشتگردی میں فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کیا ہے، ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے امداد و بحالی ناگزیر ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اسکا فلاحی ادارہ الخدمت فلسطینی عوام کی امداد و بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔ محمد حسین محنتی نے کارکنان پر زور دیا کہ یوم امداد فلسطین کو کامیاب اور اپنے شہر کی ہر مارکیٹ و بازار تک پہنچنے کو یقین بنانے کی بھرپور منصوبہ بندی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 935302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش