QR CodeQR Code

جنوبی بلوچستان میں 2 ہزار افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے، ظہور بلیدی

30 May 2021 08:15

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ان سے بات ہونی چاہیے، ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کے مسائل پر جامع پالیسی نہیں دی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں 2 ہزار سے زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں ظہور بلیدی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 2 ہزار سے زائد افراد دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کے مسائل پر جامع پالیسی نہیں دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جو لوگ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ان سے بات ہونی چاہیے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ شورش زدہ علاقوں کےلیے 200 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 935305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935305/جنوبی-بلوچستان-میں-2-ہزار-افراد-دہشت-گردی-کا-نشانہ-بنے-ظہور-بلیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org