QR CodeQR Code

جھنگ، ممتاز شیعہ رہنماء ناصر موہل کو گرفتار کر لیا گیا

30 May 2021 08:46

ذرائع کے مطابق ناصر موہل کو تھانہ موچیوالا کے ایس ایچ او نے ملاقات کے بہانے سے تھانے بلایا۔ جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہر ناصر موہل کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے اور انہیں کسی بھی اجتماعی سرگرمی میں شرکت کی اجازت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چنیوٹ کے بعد جھنگ کی ضلعی انتظامیہ بھی عزاداروں کیخلاف انتقامی کارروائی پر اُتر آئی۔ ممتاز شیعہ رہنماء اور عزادار مہر ناصر موہل کو یوم علی علیہ السلام کے جلوس میں شرکت کرنے کے ’’جرم‘‘ میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ناصر موہل کو تھانہ موچیوالا کے ایس ایچ او نے ملاقات کے بہانے سے تھانے بلایا۔ جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہر ناصر موہل کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے اور انہیں کسی بھی اجتماعی سرگرمی میں شرکت کی اجازت نہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہر ناصر موہل نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 21 رمضان المبارک کو جھنگ میں یوم علیؑ کی جلوس میں شرکت کی تھی، جس کے بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مہر ناصر موہل کا نام گذشتہ 9 سال سے فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ اس سے قبل چنیوٹ میں سید عاشق حسین بخاری کو بھی 14 اگست یوم آزادی کے جلوس میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 935309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935309/جھنگ-ممتاز-شیعہ-رہنماء-ناصر-موہل-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org