0
Sunday 30 May 2021 09:16

پاکستانیوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی بدستور برقرار

پاکستانیوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی بدستور برقرار
اسلام ٹائمز۔ سعودی ایوی ایشن نے مملکت میں داخلے کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی شرح میں کمی کے باوجود پاکستانی مسافروں پر بدستور غیر معینہ مدت تک پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی جاری ہونیوالی فہرست میں 11 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دیدی گئی، ان ممالک میں اکثریت غیر مسلموں کی ہے۔ نئی سفری ہدایات کا اطلاق آج رات (30 مئی) ایک بجے سے ہوگا۔
 
سعودی ایوی ایشن کی نئی ہدایات کے مطابق پاکستان سمیت انڈیا، بنگلہ دیش، ترکی، مصر، ساوتھ افریقہ، انڈونیشیا، برازیل اور لبنان کے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ 11 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، فرانس، سوئزرلینڈ، سویڈن اور جاپان کے شہری شامل ہیں۔ پاکستانی شہریوں نے سعودی عرب کے اس امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 935314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش