0
Sunday 30 May 2021 09:25

کالعدم تحریک لبیک کے حمایتیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

کالعدم تحریک لبیک کے حمایتیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے حمایتیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور پولیس کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران سہولت کاروں اور فنانسروں کا پتہ چلانے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی اور لاہور غلام محمود ڈوگر نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہروں کے دوران پیسوں، گاڑیوں اور کھانے پینے کا بندوست کرنیوالے تاجروں اور شخصیات کا پتہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے رہا ہونیوالے کارکنوں اور حمایتیوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور ان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو کالعدم تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے بھی ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تحریک لبیک دوبارہ احتجاج کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جسے ناکام بنانے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 935316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش