QR CodeQR Code

لاہور، مولانا طارق جمیل نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

30 May 2021 09:54

انسداد پولیو مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں منعقد کی جائیگی۔ مہم کے انعقاد کیلئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ویکسی نیشن ٹیموں کو کورونا سے تحفظ دینے کیلئے اضلاع کو ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی بھی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے لاہور فالکن کمپلیکس میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ پانچ روزہ مہم 7 جون سے شروع ہو گی۔ لاہور سمیت 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ مذہبی رہنما اور سکالر مولانا طارق جمیل نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انسداد پولیو مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں منعقد کی جائیگی۔ مہم کے انعقاد کیلئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ویکسی نیشن ٹیموں کو کورونا سے تحفظ دینے کیلئے اضلاع کو ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی بھی کی جائے گی۔
 
مہم کے دوران ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی تک پولیو سے پاک نہیں ہو سکا جس کی بڑی وجہ لوگوں کی غلط فہمیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پولیو ختم ہو چکا ہے، صرف پاکستان ایسا ملک ہے جہاں سے یہ موذی مرض اس لئے ختم نہیں ہوا کیونکہ ہم نے ویکسین کے حوالے سے عجیب و غریب نظریات قائم کئے ہوئے ہیں جن کا نہ کوئی سر ہے اور نہ ہی پیر۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کی قطرے لازمی پلوائیں۔


خبر کا کوڈ: 935323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935323/لاہور-مولانا-طارق-جمیل-نے-انسداد-پولیو-مہم-کا-افتتاح-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org