QR CodeQR Code

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا ویکسین لگوا لی

30 May 2021 10:01

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ویکسین کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں، یہ ویکسین ہمارے طبی ماہرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہے جبکہ اگر کسی کو شک شبہ ہے تو وہ غیر ملکی ویکسین کی بجائے پاکستانی ویکسین لگوا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں قائم ایکسپو سنٹر سے کورونا ویکسین لگوا لی۔ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل ویکسی نیشن سنٹر پہنچے جہاں انہوں نے کورونا سے بچائو کیلئے ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ویکسین کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں، یہ ویکسین ہمارے طبی ماہرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہے جبکہ اگر کسی کو شک شبہ ہے تو وہ غیر ملکی ویکسین کی بجائے پاکستانی ویکسین لگوا سکتا ہے، مگر لگوائیں ضرور تاکہ ہمارا جسم بیماریوں سے لڑنے کی قوت حاصل کر لے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص لوگ ایسے موقعوں پر افواہیں پھیلا کر شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 935324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935324/معروف-مذہبی-سکالر-مولانا-طارق-جمیل-نے-کورونا-ویکسین-لگوا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org