0
Sunday 30 May 2021 11:16

اسمگلنگ روک تھام، خیبر پختونخوا میں نیا کسٹم نظام لانے کا فیصلہ

اسمگلنگ روک تھام، خیبر پختونخوا میں نیا کسٹم نظام لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر نے اسمگلنگ کی موثر روک تھام کیلئے محکمہ کسٹمز میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ خیبر پختونخوا میں کسٹم کا نیا آپریشنل نظام قائم کیا جائے گا اور اسمگلنگ کیلئے زیادہ استعمال ہونے والے اضلاع میں نئی کسٹم کلکٹریٹ قائم کی جائیں گی، پنجاب میں کسٹم کلکٹریٹس کی زمینی حدود اور آپریشنل اختیارات میں تبدیلیاں کی جائیں گی، ملک بھر میں محکمہ کسٹمز کے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس کو کسٹمز کلکٹریٹس کا درجہ دیا جائے گا جبکہ ان کی ذمہ داریوں کا ازسر نو تعین ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد، ممبر کسٹمز ڈاکٹر طارق ہدیٰ کی باہمی مشاورت اور تمام فیلڈ افسران کی رائے لینے کے بعد ان تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں چیف کلکٹر کسٹمز عہدے کا کوئی افسر موجود نہیں ہے، صوبے  کیلئے چیف کلکٹر کسٹمز کا نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا جو پورے صوبے میں محکمہ کسٹمز کا سربراہ ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی کسٹمز کلکٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے میں تیسری کسٹم کلکٹریٹ ہو گی۔ ایف بی آر کے تیار کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق ملک بھر میں چیف کلکٹرز اور کلکٹرز کی ذمہ داریوں کا از سر نو تعین کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور سندھ میں کسٹم کلکٹریٹس کے آپریشنل اختیارات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز کے حوالے سے سب سے اہم تبدیلیاں پنجاب میں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 935331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش