0
Sunday 30 May 2021 12:10

اس وقت دنیا کی بہترین مارکیٹ پاکستان ہے، فوادچوہدری

اس وقت دنیا کی بہترین مارکیٹ پاکستان ہے، فوادچوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معیشت اوپر جا رہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس سے معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرونِ ملک پاکستانیوں نے معیشت کو‏ پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ہزار ارب روپے پاکستان بھیجے، گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100 ارب روپیہ منتقل ہوا، کسانوں کی قوتِ خرید میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہہے کہ ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے، کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا، ‏اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟۔
خبر کا کوڈ : 935345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش