QR CodeQR Code

مودی حکومت کے سات سال میں بھارت برباد ہوگیا، کانگریس

30 May 2021 15:06

کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ نے مودی حکومت کی دوسری مدتِ کار کے دو سال مکمل ہونے پر دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے سات برس میں بھارت ویران ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے مودی حکومت کے دو سال پورے ہونے پر اس کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کو ہندوستان کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سات برسوں میں ملک کو برباد کیا ہے اور عوام ان کی ناکامیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت کی دوسری مدتِ کار کے دو سال مکمل ہونے پر دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے سات برس میں بھارت ویران ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں میں ملک نے جو ترقی کی تھی مودی حکومت نے اسے سات برسوں میں تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف معیشت کو ہی تباہ کیا ہے بلکہ بے روزگاری میں بھی بے کافی اضافہ ہوا ہے اور بے روز گاری 45 برسوں میں ملک کی اعلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں مہنگائی عروج کو پہنچ گئی ہے، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اور اس نے چاروں طرف افراتفری پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کسانوں کے معاملے پر بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ یہ حکومت تکبر کرنے والی ہے اور ملک کے کسانوں پر بھی حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا کہ مودی کسان کو اس کی فصل پر لاگت کا 50 منافع دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے، لیکن حکومت بننے کے بعد۔ انہوں نے کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے ان پر حملہ کیا اور کسان مخالف قوانین کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا۔


خبر کا کوڈ: 935372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935372/مودی-حکومت-کے-سات-سال-میں-بھارت-برباد-ہوگیا-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org