0
Sunday 30 May 2021 18:17

بلوچستان میں کورونا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ مئی میں ہوئے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

بلوچستان میں کورونا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ مئی میں ہوئے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں کورونا واٸرس کی ٹیسٹنگ کی استعدادِ کار کو بڑھا دیا گیا ہے، جس کے باعث گذشتہ مہینے سب سے زیادہ افراد کا چیک اپ کیا گیا۔ بیان کے مطابق مئی 2021ء میں 31644 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے، جو صوبے میں اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے اکتوبر 2020ء میں ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 29000 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک پہلی بار ایک ماہ میں 31644 کویڈ نائنٹین کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے صوبائی حکومت کی حکمتِ عملی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں کورونا وائرس کی جان لیوا وباء سے نمٹنے کی موثر حکمت عملی اپنائی گئی۔ بہتر و کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان میں کوویڈ کے باعث جانی نقصان کی شرح دیگر صوبوں سے کم رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش