0
Sunday 30 May 2021 22:19

معیشت کو دعوؤں مستحکم یا بلندی پر نہیں پہنچایا جا سکتا، ثروت اعجاز قادری

معیشت کو دعوؤں مستحکم یا بلندی پر نہیں پہنچایا جا سکتا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معیشت کو دعوؤں مستحکم یا بلندی پر نہیں پہنچایا جا سکتا، حکمران طبقہ بتائے معیشت مستحکم ہوئی ہے تو 3 سال پہلے پوزیشن پر آٹا، چینی، گھی کی قیمتیں واپس نہیں آئی، موجودہ دور میں یہ تمام اشیاء ڈبل قیمتوں پر کیوں فروخت ہو رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر نیو کراچی سے آئے ہوئے بزرگوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو معاشی استحکام کے بہتر نتائج برآمد نہیں ہو رہے، جو غمازی کرتے ہیں معیشت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آئی ہے، اب دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرکے غربت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دوائیواں کی قیمتیں آسمانوں سے بات کر رہی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کو دوائیاں نہیں مل رہیں، سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کو دوائیاں نہ ملنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام کو اچھی تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنے میں کارکردگی مایوس کن ہے۔
خبر کا کوڈ : 935401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش