0
Sunday 30 May 2021 22:27

مسلم حکمرانوں کی وجہ سے مسلمان دنیا کی مظلوم ترین قوم بن چکے ہیں، محمد حسین محنتی

مسلم حکمرانوں کی وجہ سے مسلمان دنیا کی مظلوم ترین قوم بن چکے ہیں، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی و نااتفاقی کی وجہ سے کشمیر سے فلسطین اور برما سے افغانستان تک مسلمان دنیا کی مظلوم ترین قوم بن چکی ہے، سندھ میں اس وقت ڈاکو راج قائم اور امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، حتیٰ کے عوام کو تحفظ دینے والے پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہیں، خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع عمرکوٹ کے دورے کے دوران سامارو، کنری اور عمرکوٹ میں اجتماع ارکان، عید ملن پارٹی، ذمہ داران کے اجلاس سمیت دیگر دعوتی تنظیمی، عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم محمد افضال، امیر ضلع ابو اسامہ کھوکھر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی نے عوامی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرکے انتخابات میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ بروقت بلدیاتی انتخابات نہ کرانا عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے، مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کے باوجود مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا کوئی راستہ نکالے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایک نظریہ اور قرآن وسنت کیلئے قائم کیا گیا، مگر تعلیمی نصاب سے لیکر دینی اقدار کو مسخ کرنے تک غیروں کا غلام حکمران ٹولہ سازشوں میں مصروف عمل ہے، ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور دینی اقدار کے فروغ میں روڑے اٹکانے والے حکمرانوں کو سابق ڈکٹیٹر و دین دشمن حکمرانوں کے عبرت ناک انجام سے کوئی سبق حاصل کرنا چاہئے۔ صوبائی امیر نے اپیل کی کہ جماعت اسلامی کے تحت پیر 31 مئی کو سندھ بھر میں یوم امداد فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے جھولی پھیلاؤ مہم میں عوام دل کھول کر جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 935403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش