QR CodeQR Code

فلسطین کی حمایت پر پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں

سیف القدس کے ذریعے دشمن کے جوڑ جوڑ کو توڑ کر رکھ دیا، اسماعیل ہنیہ

کامیابی فلسطین، بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی

30 May 2021 23:43

پشاور میں جماعت اسلامی کے لبیک القدس ملین مارچ سے ٹیلی فونک خطاب میں حماس کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومتوں کے سربراہان فلسطین کیساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں بہتری لائیں، پاکستان کا فلسطین سے متعلق موقف بہترین ہے، القدس پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے اہم رہنماء اسماعیل ہنیہ نے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کا شکرگزار ہوں، کامیابی فلسطین بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی، سیف القدس کے ذریعے دشمن کے جوڑ جوڑ کو توڑ کر رکھ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان حکومتوں کے سربراہان فلسطین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں بہتری لائیں، امیر جماعت سراج سراج الحق اور پوری پاکستانی قوم کا فلسطینوں کی حمایت پر شکرگزار ہوں، فلسطین اور القدس کی حمایت و حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید صلاح الدین نے بیت المقدس کو آزاد کیا تھا، اسی جذبے کی ضرورت ہے، سیف القدس کے ذریعے دشمن کے جوڑ جوڑ کو توڑ کر رکھ دیا۔ پوری امت پر قبلہ اوّل کی حفاظت فرض ہے، اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی فلسطین، بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی، پاکستان کا فلسطین سے متعلق موقف بہترین ہے، القدس پر مرمٹنے کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 935407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935407/سیف-القدس-کے-ذریعے-دشمن-جوڑ-کو-توڑ-کر-رکھ-دیا-اسماعیل-ہنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org