0
Sunday 30 May 2021 23:59

اپر چترال میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 لاپتہ

اپر چترال میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ چترال کے علاقے یارخون ویلی میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد لاپتہ ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع لوئر چترال سے ایک لینڈ کروزر ضلع اپر چترال کے علاقے یارخون جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی  پل پار کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری۔ گاڑی میں 10 مسافر سوار تھے۔حادثے کے دوران دو افراد نے گاڑی سے کود کر خود کو بچالیا جب کہ ایک مسافر کی لاش مل گئی تاہم دیگر 7 مسافر تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 935414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش