0
Monday 31 May 2021 00:05

خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن مکمل کرنیوالوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے متجاوز

خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن مکمل کرنیوالوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ محکہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں مزید تیزی آئی ہے۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 39 ہزار سے زائد شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 25 ہزار 540 ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہری ویکسین کی پہلی ڈوز لے چکے، جن میں سے لاکھ 22 ہزار 353 شہریوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے ویکسین کی دوسری ڈوز لی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 ہزار 775 بزرگ شہریوں کو ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین دی گئی ہے، اس طرح صوبے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 128 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی ترجیحی ویکسینیشن کے لیے الگ کاؤنٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 935415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش