0
Monday 31 May 2021 00:35

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ دور اقتدار ختم ہونے کے قریب

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ دور اقتدار ختم ہونے کے قریب
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہو گئے ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں ان کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ممکن نظر آتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ میں بمباری کے بعد سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی اور ممکن ہے کہ نیو رائٹ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اپوزیشن لیڈر یائر لبید کے ہمراہ کسی بھی وقت اپنی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کرسکتے ہیں، جس کے لیے پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتیں حکومت کی تشکیل کے لیے تیار ہو جاتی ہیں تو نفتالی بینیٹ اسرائیل کے آئندہ وزیراعظم بن جائیں گے اور موجودہ وزیراعظم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

دوسری جانب نیتن یاہو بھی اپنے 12 سالہ اقتدار کو بچانے کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور اس کے لیے ان کے پاس بدھ تک کا وقت ہے۔ تین ہفتے قبل بھی نفتالی بینیٹ اور اپوزیشن رہنما یائر لبید اقتدار کے مساوی تقسیم کے تحت حکومت تشکیل دینے کے قریب پہنچ گئے تھے جس کے تحت پہلے دو سال بینیٹ نفتالی اور اگلے دو برس لبید کو وزیراعظم بننا تھا۔ اس سے قبل نیتن یاہو نے یہی پیشکش اپوزیشن رہنما کو بھی کی تھی اور دونوں کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن غزہ میں بمباری اور جارحانہ پالیسی اپنانے پر نفتالی بینیٹ نیتن یاہو سے ناراض ہو گئے تھے جس کے باعث اقتدار کا فارمولا طے نہیں پا سکا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 935418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش