0
Monday 31 May 2021 07:41

پنجاب اور کے پی میں تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

پنجاب اور کے پی میں تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے۔ ادھر کوئٹہ میں بھی کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے کالجز نہیں آ سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 935443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش