1
0
Monday 31 May 2021 08:33
کالعدم تحریک لبیک نے پُرتشدد واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا

کوئی حکومت تحریک لبیک جیسی بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے کی متحمل نہیں ہو سکتی، پیر نورالحق قادری

اتنی بڑی جماعت کو دیوار ساتھ نہیں لگایا جا سکتا تو وعدہ خلاف کی کیا ضرورت تھی؟پیر اعجاز اشرفی
کوئی حکومت تحریک لبیک جیسی بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے کی متحمل نہیں ہو سکتی، پیر نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہے کہ کالعدم تحریک لبیک اپنے مذہبی ایجنڈے کو مثبت انداز میں آگے بڑھائے، پُرتشدد طرز عمل سے اجتناب کرے۔ وفاقی وزیر نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی حکومت متحمل نہیں ہو سکے گی کہ اتنی بڑی جماعت کو دیوار کیساتھ لگا دے، اسی طرح کالعدم تحریک لبیک کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مذہبی ایجنڈے کو مثبت طریقے سے آگے لائے اور سابقہ طرز عمل کا جس طرح مظاہرہ کیا گیا اس سے اجتناب کیا جائے۔ یاد رہے کہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ تحریک کی قیادت بھی پابند سلاسل ہے۔
 
وفاقی وزیر کے اس بیان پر تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ  کے اہم بانی رکن اور ممتاز عالم دین پیر اعجاز اشرفی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کو علم ہے کہ اتنی بڑی جماعت کو کوئی دیوار کیساتھ نہیں لگایا جا سکتا تو جماعت کیساتھ وعدہ خلافی کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے کہا کہ صرف اس لئے کہ فرانس سمیت دیگر دشمنان اسلام ممالک کو خوش کرنا تھا، جن کو تم خوش کرنے کے درپے ہو وہ بقول قرآن مجید اس وقت تک خوش نہیں ہوں گے جب تک تم ان کا مذہب اختیار نہ کر لو۔ پیر اعجاز اشرفی کا کہنا تھا کہ وہ بلاجواز، غیر آئینی اور غیر قانونی نظر بندیوں کی مذمت کرتے ہیں اس لٸے کہ پاکستان کی حقیقی اور آٸین پاکستان کی بالا دستی کی جماعت کا نام تحریک لبیک ہے۔
 
پیر اعجاز اشرفی نے ایک اہم بات کی طرف توجہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت تحریک لبیک دلیل کی آواز کی جماعت ہے، توڑ پھوڑ قومی ملی املاک کو نقصان پہنچانا ہماری جماعت کا منشور، دستور نہیں، ہم ایسے ہر اقدام کی نفی کرتے ہیں۔ جس سے پُرامن احتجاج کی آڑ میں  پُرتشدد کاررواٸیاں کی جاٸیں اور سابقہ ہمارا 2016 سے 2020 تک کا ریکارڈ گواہ ہے ملک بھر کے ہمارے جلسے جلوس سب پُرامن ہی رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شرپسند عناصر وہ جماعت کے اندر ہوں یا باہر، کسی بھی سمت میں ہوں، ان سے ہماری جماعت تحریک لبیک کا کوٸی تعلق نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم 11 اپریل 2021 سے لے کر 20 اپریل 2021 تک جو کھیل پاکستان کی سڑکوں پر کھیلا گیا اور مذہب اسلام و پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گٸی، اس کی جوڈیشل انکواٸری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور جوڈیشل انکواٸری کے نتیجہ میں جو بھی شرپسندی یا حکومتی صفوں میں غیر ذمہ داران کی ناہلی کی بدولت قیمتی جانیں، مالی نقصان ہوا ہے کو منظرعام پر لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جاٸے تاکہ آٸندہ کوٸی بھی اس قسم کی شرپسندی یا غیر ذمہ داری کا مرتکب ہو کر پاکستان میں قومی، ملی، مذہبی اقدار کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے۔ پیر اعجاز اشرفی نے مزید کہا  کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جلد لاٸحہ عمل دیں گے تا کہ جو کارکنان جیلوں میں بیگناہ قید ہیں ان کی داد رسی کی جاٸے۔
خبر کا کوڈ : 935449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

M imran
Pakistan
Labbaik ya rasool ulallah
TLP ZINDABAD Allama Saad Hussain rizvi sahib zindabad
Pakistan paindabad
ہماری پیشکش