0
Monday 31 May 2021 11:16

پیپلزپارٹی ، اے این پی نے PDM کو چھوڑ دیا ہے، شاہد خاقان

پیپلزپارٹی ، اے این پی نے PDM کو چھوڑ دیا ہے، شاہد خاقان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی نے پی ڈی ایم کو چھوڑ دیا ہے، ان کے راستے اب علیحدہ ہیں۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے کسی کو نہیں کہا کہ پی ڈی ایم سے استعفیٰ دوں گا، آج بھی ملکی سیاست کامحور نواز شریف ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل اور دفاع کرنا میرا کام ہے۔ شاہد خاقان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گروتھ کی الٹی سیدھی باتیں کرنے سے ملک نہیں چلے گا، ملک آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتا ہے، جھوٹ بولنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکے ڈالنے والے آج پرائیویٹ جہازوں میں باہر جا رہے ہیں اور ملک کی خدمت کرنے والے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم عدالتوں کے چکر لگالیں گے لیکن کیا اس سےملک آگے بڑھ پائے گا؟کیا ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہے؟کیا ہمارا ملک آزاد کہلا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں جذبات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کام کررہی ہے، اس حکومت کاکوئی معاشی قدم ایسا نہیں جو ملک کو بہتری دے سکے،جی ڈی پی آج 2018 ءسے کم ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز لیگ نے صحافیوں پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش