QR CodeQR Code

جارح سعودی رژیم کی ملک خالد ایئربیس پر یمن کا ایک اور کامیاب ڈرون حملہ

31 May 2021 12:56

المسیرة کیمطابق خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے یمنی ایرواسپیس فورس نے آج صبح خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی شاہی رژیم کے ہوائی اڈے "ملک خالد" کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے جبکہ اس کارروائی میں ملک میں تیار کئے گئے قاصف-2k ڈرون طیارے استعمال ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے جارح سعودی شاہی رژیم کی ملک خالد ایئربیس پر ڈرون طیاروں کی مدد سے کامیاب جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ عرب ای مجلے المسیرة کے مطابق خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے یمنی ایرواسپیس فورس نے آج صبح خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی شاہی رژیم کے ہوائی اڈے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی میں ملک میں تیار کئے گئے قاصف-2k ڈرون طیارے استعمال ہوئے ہیں جن کی مدد سے تمام مطلوبہ اہداف انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے اپنی گفتگو کے آخر میں تاکید کی کہ یہ جوابی حملہ یمن کے خلاف انجام پانے والی وسیع جارحیت اور اس کے سخت ترین سرحدی محاصرے کا جواب ہے۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے گذشتہ روز بھی جارح سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس پر قاصف-2k ڈرون طیاروں کے ساتھ کامیاب حملہ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 935492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/935492/جارح-سعودی-رژیم-کی-ملک-خالد-ایئربیس-پر-یمن-کا-ایک-اور-کامیاب-ڈرون-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org