0
Monday 31 May 2021 13:13

مارٹن گریفیٹس کی سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کیساتھ ملاقات

مارٹن گریفیٹس کی سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفیٹس نے گذشتہ روز یمنی سپریم لیڈر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس ملاقات میں یمنی عوام کو ارسال کی جانے والی انسانی امداد کو یمن کے سیاسی و عسکری حالات کے ساتھ جوڑے جانے کے عمل کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کے سربراہ نے یمن میں موجود گھمبیر انسانی بحرانوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ مارٹن گریفیٹس اپنے عہدے کے آخری یمنی دورے پر اتوار کے روز سے صنعاء میں موجود ہیں جبکہ قبل ازیں وہ ریاض میں، وہاں مقیم سابق یمنی حکومت اور مسقط میں مقیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھے۔ عرب روزنامے رأی الیوم کے مطابق مارٹن گریفیٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان مذاکرات میں جنگ بندی اور یمنی افراد و تجارتی سامان کی نقل و حرکت پر عائد پابندی میں کمی پر مبنی اپنے منصوبے پر گفتگو کی ہے۔ واضح رہے کہ جارح سعودی-یہودی-امریکی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن پر مسلط کی گئی ہولناک جنگ کو 7 سال مکمل ہونے کو آئے ہیں جبکہ اس دوران دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 935498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش