1
0
Monday 31 May 2021 15:37

یکساں قومی نصاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا

شیعہ جماعتوں کی جانب سے یکساں قومی نصاب کے مواد پر تحفظات کا اظہار
یکساں قومی نصاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے سکولوں میں یکساں قومی نصاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ کریکولم کمیٹی چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کا نصاب تیار کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال سکولوں میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کا نیا سلیبس تیار نہ ہونے کے باعث 35 لاکھ بچوں کو پرانا سلیبس ہی پڑھایا جائے گا۔ رواں سال صرف پہلی سے پانچویں تک یکساں قومی نصاب پڑھایا جائے گا۔ یکساں قومی نصاب کے تحت لاہور کے پرائمری سکولوں کیلئے 18 لاکھ کتابیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

کریکولم کمیٹی کے ممبران کے مطابق چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کیلئے سنگل نیشنل کریکولم تیاری آخری مراحل میں ہے۔ سلیبس کی تیاری کیلئے نجی سکولز، علماء کرام اور این جی اوز کی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ چھٹی ساتویں آٹھویں کا سلیبس تیار ہونے کے بعد کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔ جبکہ نہم، دہم کا سلیبس مارچ 2023 تک تیار کر لیا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پرائمری سکولوں میں بچوں کو نئی کتابوں کی تقسیم 15 جون سے شروع کر دی جائے گی۔ دوسری جانب شیعہ جماعتوں کی جانب سے یکساں قومی نصاب کے مواد پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شیعہ عمائدین کا کہنا ہے کہ کچھ ایسی متنازع چیزیں نصاب میں شامل کی گئی ہے جو دوسرے کے عقائد کے خلاف ہیں، اور کسی پر کسی کو اپنے عقائد ٹھونسنے کا کوئی اختیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 935520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

قارئ
Pakistan
قومی نصاب کونسل نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کا نصاب آئندہ سال سے پڑھایا جائے گا۔ اس میں تاخیر نہیں ہوئی بلکہ آپ کی کم علمی ہے۔
ہماری پیشکش