0
Monday 31 May 2021 19:26

چترال میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

چترال میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اوناوچ میں پل عبور کرتے ہوئے مسافر ٹویوٹا گاڑی دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر چترال شہر سے یارخون جانے والی ٹویوٹا گاڑی اوناوچ میں پل عبور کرتے ہوئے دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 9 افراد جاں بحق اور دو افراد معجزانہ طور پر بچ نکلے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن کے دوران حادثے کا شکار گاڑی اور دیدار الدین، سلطان خان اور اعجاز ولی نامی افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ افتاج نامی شخص کی لاش پاور یار خون کے مقام پر مقامی لوگوں نے نکال کر آبائی گاؤں منتقل کردی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں لاپتہ ہونے 9 افراد میں سے 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 5 افراد لاپتہ ہیں، حادثے میں بچ جانے والے افراد کے مطابق لاپتہ افراد میں اسرار احمد، ڈرائیور مغل خان، امید نبی اور دو خواتین شامل ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 935543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش