0
Monday 31 May 2021 22:44

ملک بھر میں ویکسین کی قیمت یکساں رکھنے کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ

ملک بھر میں ویکسین کی قیمت یکساں رکھنے کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کورونا ویکسین کی قیمت میں یکسانیت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قیمت یکساں رکھی جانی چاہیئے۔ جج ڈی وائی چندرچوڑ، جج ایل ناگیشور اور جسٹس ایس روندربھٹ کی تعطیلاتی بینچ نے کورونا کے ٹیکے کی مختلف قیمتوں کے سبب مودی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس نے مودی حکومت سے کووڈ ویکسین کی دوہری قیمت اور خریداری پالیسی کے تعلق سے کئی سوال کئے۔ جج بھٹ نے کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ ویکسین کی قیمت کے تعلق سے کیا پالیسی ہے‘‘۔ بنچ نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ضروری خدمات کی تقسیم اور فراہمی کے تعلق سے ازخودنوٹس معاملے کی سماعت کررہی تھی۔

مودی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسِٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ آکسیجن ٹاسک فورس نے مسودہ رپورٹ تیار کر لی ہے، لیکن اسے ابھی حتمی شکل دیا جانا باقی ہے۔ تشار مہتا نے کہا کہ اہل آبادی کو رواں سال کے آخر تک ٹیکہ لگا دیا جائے گا، مرکزی حکومت دیگر ٹیکہ مینوفیکچرز جیسے فائزر کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں نے ٹیکے کے لئے گلوبل ٹینڈر جاری کئے ہیں، لیکن ویکسین بنانے والی کمپنیاں جیسے فائزر یا دیگر کی اپنی پالیسی ہے وہ براہ راست ملک سے بات کرتی ہے، ریاست سے بات نہیں کرتی۔ اس معاملے میں سینئر ایڈووکیٹ جئے دیپ گپتا اور محترمہ میناکشی ارورا نے بھی اپنا موقف رکھا۔ تشار مہتا کے یہ کہنے کے بعد کہ حکومت تفصیلی حلف نامہ پیش کرے گی، عدالت نے معاملے کی سماعت دو ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 935553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش